💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
💫 سنہـــــرے اقـوال چینــل 💫
June 18, 2025 at 06:22 AM
*وہ عورت ہی ہے جو نسلوں کو سنوارتی ہے* هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا ۖ فَلَمَّا تَغَشَّاهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ ۖ فَلَمَّا أَثْقَلَت دَّعَوَا اللَّهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ آتَيْتَنَا صَالِحًا لَّنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ سورة الاعراف - آیت 189 وہی (تمہارا پروردگار) ہے جس نے اکیلی جان سے تمہیں پیدا کیا (یعنی تمہارے قبیلوں اور گروہوں کا مورث اعلی ایک فرد واحد تھا) اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنا دیا (یعنی مرد ہی کی نسل سے عورت بھی پیدا ہوتی ہے) عورت سراپا چھپانے کی چیز ہے،اور جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان تاک جھانک کرنے لگتا ہے۔‘‘ فوائد: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی دو الگ الگ صنفیں بنائی ہیں:یعنی مرد اور عورت۔دونوں کے اندر جسمانی،ذہنی اور فکری اعتبار سے فرق رکھا ہے اور اسی اعتبار سے دونوں کو الگ الگ ذمہ داریاں دی ہیں۔عورت کو خاتون خانہ اور گھر کی ملکہ بنایا ہے اور اسے تاکیدی حکم دیا گیا ہے کہ وہ گھر کے اندر ہی اپنا زیادہ وقت گزارے اور بلا شدید ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلے۔کیوں کہ اسی میں اس کی عزت وآبرو اور جان ومال کی حفاظت ہے۔ وہ عورت ہی ہے جو نسلوں کو سنوارتی ہے کہتے ہیں کہ جب ایک مرد دین دار بنتا ہے تو دین گھر کی دہلیز تک پہنچتا ہے، مگر جب عورت دین دار ہوتی ہے تو اس کے ذریعے سے دین نسلوں تک پہنچتا ہے....!! لہذا عورت کی عزت کریئے ، وہ جب کبھی تھک کر چور ہونے لگے تو اسے ڈھارس بندھایئے، یہ بات کسی کے ذہن سے دور نہ ہوگا، کہ خالق کائنات نے اس دنیا کو بہت حسین بنایا ہے دیدہ زیب مناظر جھرنے ندی نالے انواع واقسام کے پھول پودے جنگل پہاڑ سرسبز و شاداب وادیاں ،اور بے شمار لا زوال نعمتوں سے رب نے نوازہ ہے ، فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ تو (اے جن و انس!) تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟ انہیں نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت اور باعث سکون عورت بھی ہے عورت کے اندر دنیا کے جتنے بھی دیدہ زیب فرحت بخش نظارے ہیں سب کا عکس موجود ہوتا ہے پھولوں کی لطافت نفاست نزاکت آبشار اور جھرنے کے نغمے سوز و گداز ، غرض یہ کہ عورت قدرت کی طرف سے کاینات کی ایک حسین شاہکار ہے رب کی طرف سے عطا کردہ اک انمول تحفہ ہے خزاں میں بہار ہے کیونکہ یہ ایک ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی بھی ۔ عورت کے بغیر کاینات کے ہر دلفریب نظارے پھیکے اور بے معنی سے لگتے ہیں بس دیکھنے ، سمجھنے اور عزت کرنے والی نظر چاہیے ۔ (حدیث اللہ فلاحی )
👍 ❤️ 🌹 11

Comments