BISE HYDERABAD
BISE HYDERABAD
June 18, 2025 at 01:09 PM
آن لائن درخواست کے لیے نویں جماعت کے نمبرز یا گریڈز کا ہونا ضروری ہے درست اور فعال موبائل نمبر/ای میل فراہم کریں تاکہ آپ کو درخواست کے بارے میں اپ ڈیٹس مل سکیں فیکلٹی (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی، کامرس، ہیومینٹیز/آرٹس، ہوم اکنامکس) کا انتخاب انتہائی اہمیت رکھتا ہے وہ طلبہ جنہوں نے نویں جماعت میں دو سے زیادہ مضامین میں فیل کیا ہو، SECCAP کے ذریعے داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ وہ طلبہ جو میٹرک کے امتحان میں دو سے زیادہ مضامین میں فیل قرار دیے گئے ہوں، ان کا داخلہ اسی تعلیمی سال میں منسوخ کر دیا جائے گا جو طالب علم پہلے ہی H.Sc/F.Sc میں داخل ہو چکے ہیں اور دوبارہ داخلہ لینا چاہتے ہیں، وہ پہلے متعلقہ بورڈ اور SECCAP پورٹل پر اپنے پچھلے داخلے کو منسوخ کریں، اس کے بعد ہی نئے داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں پانچ سال سے زائد کا تعلیمی وقفہ رکھنے والے امیدوار تعلیمی سال 2025–26 کے داخلے کے اہل نہیں ہیں کراچی ریجن میں اس سال بھی کالج زون سسٹم جاری رہے گا جس سے طلبہ قریبی کالجوں میں داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ صرف A+ اور A گریڈ رکھنے والے طلبہ کو کسی بھی کالج میں داخلہ لینے کے لیے اپنی پسند کے مطابق انتخاب کا اختیار حاصل ہوگا درخواست جمع کروانے سے پہلے تمام معلومات، بشمول ذاتی اور تعلیمی تفصیلات، کا بغور جائزہ لیں درخواست جمع کروانے کے بعد اپنا فارم محفوظ کریں، پرنٹ نکالیں اور ریفرنس کے لیے نوٹ کرلیں داخلے کی معلومات، اسٹیٹس اور میرٹ لسٹ کی معلومات کے لیے SECCAP پورٹل چیک کرتے رہیں #1styear #collegeadmission 2025-26

Comments