Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
June 14, 2025 at 01:49 PM
*خوشخبری* پولیس اہلکاروں اور خواتین (کانسٹیبل سے انسپکٹر تک) کے لیے سندھ پولیس کی ایک کمانڈو یونٹ، ریپڈ رسپانس فورس (RRF) میں شمولیت کا بہترین موقع۔ *عمر کی حد* کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے لیے *40* سال۔ اے ایس آئی کے لئے *43* سال۔ سب انسپکٹر *48* اور انسپکٹر کے لئے *53* سال۔ *کورسز* کانسٹیبل کے لیے اگلیٹ کورس لازمی ہے۔ جب کے اے ایس آئی سے لے کر انسپکٹر کے لئے الیٹ کورس لازمی ہے۔ *فوائد* تنخواہ کے علاوہ الاؤنسز کانسٹیبل *20000* ہیڈ کانسٹیبل *22000* اے ایس آئی *24000* سب انسپکٹر *38000* انسپکٹر *48000* *میس چارجز* ماہانہ کھانا صرف *2000* میں سندھ میں جہاں بھی آپ ڈیوٹی پر ہوں گے، آپ کو *2000* میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ *چھٹیاں* آپریشن کمپنی میں *48* دن کی ڈیوٹی کے بعد *12* دن کی چھٹی ہوتی ہے، اس کے علاوہ ہنگامی چھٹی، علیحدہ شادی کی چھٹی، مردوں کے لیے علیحدہ پیٹرنٹی لیو اور خواتین کے لیے علیحدہ میٹرنٹی لیو کی چھٹی ہوتی ہے۔ *شادی کی گرانٹ* اگر کوئی پولیس اہلکار شادی کرتا ہے اور شادی کا سرٹیفکیٹ ایف آر سی میں جمع کراتا ہے تو اسے بغیر کسی انتظار اور فکر کے چند دنوں میں *100000* دیے جائیں گے۔ *بچوں کے تعلیمی اخراجات اور وظائف۔* سندھ پولیس سندھ خصوصاً کراچی کے مشہور اسکولوں جیسے دی ایجوکیٹر، الائیڈ اسکول، مریم اسکول، کریسنٹ گروپ آف پبلک اسکول، عزیز ملت اسکول (اورنگی ٹاؤن) میں اپنے ملازمین کے بچوں کی فیس 50 فیصد سے 30 فیصد تک پورا کرے گی۔ اس کے علاوہ کراچی کے TCF اسکولوں میں پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم مکمل طور پر مفت ہے۔ اگر کسی پولیس افسر کا بچہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کرتا ہے تو محکمہ پولیس سندھ پہلی پوزیشن کے لیے 150,000، دوسری پوزیشن کے لیے 100,000 اور تیسری پوزیشن کے لیے 50,000 دے گا۔ اس کے علاوہ اپنی صلاحیت کی بنیاد پر بین الاقوامی سطح پر باکسنگ، ہاکی، کرکٹ اور بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں میں پرفارم کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ *آر آر ایف بیس/ مراکز* الفلاح بیس کورنگی کراچی نیول بیس کراچی قیوم آباد بیس کراچی بلدیا بیس کراچی حیدرآباد بیس سکھر بیس *آر آر ایف کی سلیکشن ٹیم کا شیڈول* (1) *ایسٹ زون کراچی* 16-06-2025. لوکیشن PHQ ایسٹ زون کراچی ٹائیم صبح 9:00 بجہ۔ (2) *ویسٹ زون کراچی* 17-06-2025 لوکیشن PHQ ویسٹ زون کراچی ٹائیم صبح 9:00 بجہ۔ *سائوتھ زون کراچی بشمول ٹریننگ برانچ اسپیشل برانچ اور سیکیورٹی-II کراچی* 18-06-2025 لوکیشن PHQ سائوتھ زون کراچی ٹائیم صبح 9:00 بجہ۔ مزید معلومات کے لیے *سب انسپکٹر محمد نیاز* سے رابطہ کریں فون نمبر 03023203166
🙏 1

Comments