Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
June 15, 2025 at 10:27 AM
جمشید کوارٹرز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان تین ہٹی کے قریب رات گئے مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ ملنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے محمد عماد ولد عمران الحق اور فیضان ولد گلفام کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل، گولیاں، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد۔ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل (نمبر KQW-3558)، جو تھانہ عزیز بھٹی کی حدود سے چھینی گئی تھی، پولیس نے قبضے میں لے لی۔ گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث رہے ہیں۔

Comments