Unofficial Sindh Police
June 17, 2025 at 01:10 PM
*از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی*
*ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے احکامات پر ٹریفک پولیس کا ہیوی وہیکلز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز*
کراچی ٹریفک پولیس تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈوپ ٹیسٹ کر رہی ہے۔
ڈوپ ٹیسٹ کے لیے میڈیکل لیبارٹری کا عملہ بھی ٹریفک پولیس کے ہمراہ موجود۔
ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس اور ساتھ ہی ڈرائیورز کے خون کے نمونے جمع کیے جارہے ہیں۔
میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا مقصد ڈرائیورز کو فزیکل چیک کرنا ہے کہ وہ دوران سفر الکوحل یا مزید کسی قسم کی نشہ آور چیز کا استعمال تو نہیں کر رہا۔
میڈیکل رپورٹ پوزیٹو+ آنے کی صورت میں ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوگا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
*آپ کے سفر میں ہمسفر کراچی ٹریفک پولیس*
*ترجمان کراچی ٹریفک پولیس*
😂
1