Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
June 17, 2025 at 01:10 PM
از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی 16 جون 2025 پریس ریلیز ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تھانہ ڈیفنس میں CPK کنٹرول روم میں چیف (CPK) مراد سونی و ٹیم اور ڈی ایچ اے کی ویجیلینس ٹیم سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ CPK چیف مراد سونی ،ڈپٹی چیف ذیشان حبیب، ڈپٹی چیف عامر چوٹانی، ریٹائرڈ کرنل عاطف، کرنل عادل ، ریٹائرڈ میجر عابد ،میجر ذیشان عتیق، احمد مبشر، جہانزیب خان، عرفان ابوبکر، سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، کنٹرول رومز کی افادیت، اپ گریڈیشن، تکنیکی معاونت، پولیس رسپانس اور ٹریفک مینجمنٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی نے جرائم کی روک تھام میں CPK کیمروں کے کردار کو سراہتے ہوئے تھانہ درخشاں کی حدود میں نصب 238 کیمروں پر مشتمل منصوبے کو مؤثر قرار دیا۔ اجلاس میں CPK کو درپیش چیلنجز اور جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چیف CPK مراد سونی نے ڈیفنس میں 700 کیمروں پر مشتمل منصوبے کی تکمیل اور اسمارٹ پولیسنگ کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جبکہ پولیس سے تعاون کی درخواست کی جس پر ایڈیشنل آئی جی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر CPK ٹیم کی جانب سے پولیس چیف اور افسران کو گلدستے اور تحائف پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان کراچی پولیس

Comments