Unofficial Sindh Police
Unofficial Sindh Police
June 19, 2025 at 04:15 PM
از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی 19 جون 2025 پریس ریلیز ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام 1447ھ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، فقہ جعفریہ کے علمائے کرام، جلوس و مجالس کے منتظمین اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات، روڈ استرکاری، تجاوزات، اور لوڈ شیڈنگ جیسے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علماء اور منتظمین نے گزشتہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چند تجاویز پیش کیں جنہیں ایڈیشنل آئی جی نے غور سے سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ سول اداروں سے رابطہ کر کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے سیکیورٹی پلان کو فول پروف بنانے، علماء کرام کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور دہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔ جلوسوں کے لیے متبادل ٹریفک روٹس مقرر کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر کراچی پولیس چیف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان کراچی پولیس

Comments