زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 16, 2025 at 01:09 PM
تربت: لاپتہ پولیس اہلکار غلام جان کی بازیابی کے لیے سی پیک روڈ پر دھرنہ 6 دن سے جاری اتوار، 15 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19253/ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں لاپتہ پولیس اہلکار غلام جان کی بازیابی کے لیے ان کے اہلِ خانہ کا احتجاجی دھرنا سی پیک روڈ پر چھٹے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اگر غلام جان پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر بےگناہ ہے تو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اہلِ خانہ نے کہا کہ غلام جان کو 26 مئی کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ آئینی و قانونی دائرے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، مگر ریاستی اداروں کی جانب سے تاحال کوئی جواب یا پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے طویل دھرنے اور مظاہرے کیے، لیکن حکومتی سطح پر صرف زبانی یقین دہانیاں دی گئیں۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: تربت: لاپتہ پولیس اہلکار غلام جان کی بازیابی کے لیے سی پیک روڈ پر دھرن...
😢 💩 😂 🤲 5

Comments