زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 18, 2025 at 08:11 AM
ڈیرہ بگٹی: او جی ڈی سی ایل اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار ہلاک، چار کو تحویل میں لیا۔ بی آر اے بدھ، 18 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19332/ بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں درنجن اور گزی میں گیس کی تلاش میں مصروف او جی ڈی سی ایل کمپنی کے اہلکاروں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کمپنی کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ چار اہلکاروں کو ہمارے سرمچاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مقامات پر کمپنی کی مشینری کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔
👍 ❤️ 3

Comments