
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 19, 2025 at 02:09 PM
ڈیرہ بگٹی: اوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر بم حملے میں تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بی آر اے
جمعرات: 19 جون 2025/ زرمبش اردو
https://urdu.zrumbesh.com/19398/
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں مرگازی کے قریب “مچھروں” کے مقام پر، صبح 9 بجے تیل و گیس تلاش کرنے والی او جی ڈی سی ایل کمپنی کے اہلکاروں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں کمپنی کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔

👍
✊
❤️
💖
🖕
10