N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
May 22, 2025 at 03:41 PM
ضلع پولیس نوشھروفیروز 22 مئی 2025 🖋 پریس ریلیز *پولیس مقابلہ۔۔۔* *پڈعیدن پولیس کا ڈاکووں سے مقابلہ,* *دو ڈاکووں ملزمان ہلاک.* *اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائکل برآمد۔* *دوران مقابلہ ہیڈ کانسٹیبل بھی زخمی۔* پڈعیدن تھانہ کی پولیس کا ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ڈاکووں ملزمان سے مقابلہ، 03 ڈاکووں ملزمان پڈعیدن کی حدود سے موٹرسائکل چھین کر فرار ہو رہے رھے تھے, پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو مقابلہ ہوگیا۔ دوران مقابلہ ایک ڈاکوو ملزم ہلاک, دوسرا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو بعد میں دوران اعلاج فوت ہوگیا۔ جب کہ تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزمان کی شناخت *گلزار ولد مٹھل راجپر اور شفیق ولد ظفر راجپر* کے نام سے ہوئی. مذکورہ ملزمان کے قبضے سے *02 عدد پسٹلز اور ایک چھینی گئی موٹرسائکل* برآمد کی گئی۔ جب کہ دوران مقابلہ گولی لگنے سے *ہیڈ کانسٹیبل چھلن خان راجپر* بھی زخمی ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث بھی ہیں. جن کے اوپر مختلف تھانوں پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ *مذکورہ ملزمان کا مزید کرمنل رکارڈ معلوم کرنے کےلئے مختلف تھانوں اور سی آر او سے انفارمیشن لی جا رہی ہے۔* 🖋 *ترجمان نوشھروفیروز پولیس*
❤️ 😮 2

Comments