
N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
May 31, 2025 at 11:20 AM
*ڈسٹرکٹ پولیس نوشھروفیروز*
مورخہ 31 مئی 2025
🖋 پریس ریلیز۔۔۔
*ایس ایس پی نوشھروفیروز بشیر احمد بروہی کی سخت ہدایات پر، پولیس کی جانب سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اور دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کاروائیاں جاری۔*
*مزید 05 ملزمان گرفتار۔۔۔ 02 پسٹلز، مسروقہ 02 بھینسیں، چھینی گئی IPhone موبائل اور شراب برآمد۔*
▪ *بکھری تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔*
*گرفتار ملزم محمد اسماعیل ولد محمد بخش کلھوڑو* نے کچھ دن قبل بکھری تھانہ کی حدود گائوں شمن کلھوڑو میں زمینی تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی *گلاب کلھوڑو* کو قتل کیا تھا۔ جب کہ گرفتار مذکورہ ملزم سے مزید انویسٹیگیشن کی جا رہی ہے۔
▪ *بھریاسٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے بھینسیں چوری کرکے فرار ہونے والے 02 ملزمان کو مقابلہ کے بعد گرفتار کرلیا۔*
گرفتار ملزمان میں *عرفان خاصخیلی اور صابر کلھوڑو* شامل ہیں۔۔ مذکورہ ملزمان کے قبضے سے *02 مسروقہ بھینسیں اور ایک غیرقانونی پسٹل* برآمد کیا گیا۔
▪ *پڈعیدن پولیس نے کاروائی کرکے ڈکیتی اور چوری کے دو الگ الگ مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔*
گرفتار ملزم *عبدالحکیم عرف گڈو راجپر* کے قبضے سے *ایک پسٹل* برآمد ہوا۔ جب کہ دوران انٹروگیشن مذکورہ ملزم کی نشاندہی پر *چھینی گئی 250000 مالیت کی Iphone* بھی برآمد کی گئی۔
▪ *ٹھاروشاہ تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔*
گرفتار ملزم *احسان میمن* کے قبضے سے *10 لیٹرس شراب* برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
🖋 *ترجمان نوشھروفیروز پولیس*