N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
June 10, 2025 at 01:53 PM
*ڈسٹرکٹ پولیس نوشھروفیروز* مورخہ 10 جون 2025 🖋 پریس ریلیز۔۔۔ *ایس ایس پی نوشھروفیروز بشیر احمد بروہی کی سخت ہدایات پر، پولیس کی جانب سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اور دیگر جرائیم پیشہ افراد خلاف کاروائیاں جاری۔* *ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان سمیت مزید 06 ملزمان گرفتار۔۔۔ سنگل بیرئر شاٹ گن 03 کارتوسز، 15 لیٹرس شراب اور 900 گرام گٹکہ برآمد۔* ▪ *لاکھاروڈ تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔* گرفتار ملزمان میں *احمد خان، علی احمد، محمد خان اور اختر خاصخیلی* شامل ہیں۔ جب کہ ملزم *احمد خان خاصخیلی* کے قبضے سے *ایک سنگل بیرئر شاٹ گن اور 03 کارتوسز* بھی برآمد کیے گئے۔ ▪ *لاکھاروڈ اور بھریاروڈ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کاروائیوں میں 02 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا۔* گرفتار ملزمان *وقار ڈاہری سے 15 لیٹرس شراب* جب کہ *سبحان آرائین سے 900 گرام گٹکہ* برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں منشیات اور مین پڑی گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ 🖋 *ترجمان نوشھروفیروز پولیس*
❤️ 2

Comments