N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
N/FEROZE POLICE (Official) 🚨
June 14, 2025 at 11:41 AM
ڈسٹرکٹ پولیس نوشھروفیروز 14 جون 2025 🖋 پریس ریلیز ایس ایس پی نوشھروفیروز کی ذیر صدارت کرائیم میٹنگ کا انعقاد۔۔۔ ایس ایس پی نوشھروفیروز بشیر احمد بروہی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع نوشھروفیروز کے تمام سب ڈویزنل پولیس آفسران اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے مختلف تفصیلی غور و فکر کیا۔ ایس ایس پی نوشھروفیروز نے میٹنگ کے شرکاء کو واضح ہدایت دیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔ ایس ایس پی نوشھروفیروز نے تمام افسران کو ہدایات دیں کے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش اور گٹکا ماوا جیسے جرائم کے خلاف مزید کریک ڈائون کریں۔ ایس ایس پی نوشھروفیروز بشیر احمد بروہی نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شہر میں کرائم کے خاتمے، اور امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اہم احکامات جاری کئے۔ 🖋 *ترجمان ضلع پولیس نوشھروفیروز*
❤️ 👍 4

Comments