اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 15, 2025 at 11:12 AM
لڑکیاں نئی شادی میں کیوں بیمار ہوجاتی ہیں؟
..
https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K
.اکثر دیکھا گیا ہے کہ لڑکی جب شادی کرکے دوسرے گھر جاتی ہے تو اس کو نفسیاتی مسائل کے ساتھ جسمانی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بہت سی لڑکیاں جب نئے ماحول میں جاتی ہیں ۔ newly married ہوتی ہیں ۔ کنواری لائف سے شادی شدہ زندگی ٹوٹلی چینج ہوتی ہے۔ نئے گھر ، نیو ماحول ، نئے طرز زندگی کی ابتدا میں بہت سی لڑکیاں زہنی طور پر اپ سیٹ رہتی ہیں۔ وہ نیو ماحول میں ایڈجسٹ نہیں ہو پارہی ہوتی۔ اگر ایسی ارینج میرج ہو کہ شوہر سے پہلے کسی قسم کا رابطہ نا ہو تو میاں بیوی کی اکثر آپس میں جلد انڈرسٹینڈنگ بھی نہیں ہو پارہی ہوتی۔ وہ ایک دوسرے کو سپیس نہیں دے پاتے اور نئی شادی ہی ایک دوسرے سے زہنی طور پر دور ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس کے لیے انکو صبر ، تحمل ، حوصلے سے کام لینا چاہیے۔ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پیار محبت، برداشت سے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے آپس میں دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مگر زہنی ان مسائل کے ساتھ ساتھ اکثر لڑکیوں میں جسمانی وہ مسائل بھی سامنے آتے ہیں جو شادی سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ سسرال میں اکثر جاہلانا روش رکھنے والے لوگوں میں یہ باتیں گردش کرنا شروع ہوجاتی ہیں کہ
1: بیمار لڑکی ہے
2: اس کو بہت بیماریاں ہیں۔
3: بیمار بہو مل گئ۔
وغیرہ وغیرہ ۔
شوہروں اور خاص طور پر الزامات لگانے والی ساسوں کو یہ بات زہن نشین کرنی چاہیے کہ شادی کے بعد والی زندگی اور کنواری زندگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ساس وہ وقت نا بھولیں جب وہ شادی ہوکر آئی تھی انکے ساتھ بھی کچھ جسمانی تبدیلیاں رونما ہوئی تھی۔ اس لیے بہو کی باری بھی انسان ہونے کا ، خاندانی ہونے کا ثبوت دیں۔
کنوارے پن میں کیونکہ لڑکیوں کا کوئی sexual relation نہیں ہوتا تو وہ ایک نارمل لائف گزارتی ہیں۔ شادی کے بعد شوہر سے ریلیشن کے بعد ان کے ہارمونز تبدیل ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے خواتین میں نفسیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ بہت ساری جسمانی تبدیلیاں بھی رونما ہو جاتی ہیں۔ مثلاً
1: کچھ لڑکیوں کو شادی کے بعد کافی عرصے تک ڈائریا کا مسئلہ لاحق رہتا ہے۔
2: بہت سی لڑکیوں کا منتھلی سائیکل چینج ہوجاتا ہے یا بہت irregular ہوجاتا ہے۔ وہ پریشان ہوجاتی ہیں کہ شادی سے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا۔
3: یورن انفیکشن ہوجاتا ہے۔
4: خاص عضا کا انفیکشن ہوجاتا ہے۔
5: ہیر فال ( بال گرنے) کا بہت ایشو ہوجاتا ہے۔
6: سٹمک ایشو (معدے میں جلن یا درد)
7: متلی محسوس ہونا مگر نا آنا nausea.
8: بھوک محسوس نا ہونا یا بہت زیادہ بھوک محسوس ہونا۔
9: بہت زیادہ کمزوری محسوس ہونا
10: قبض ( constipation) ہونا
وغیرہ وغیرہ
ایسے یا دوسرے اور بھی بہت سے جسمانی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ جن پر لڑکیاں پریشان ہو جاتی ہیں کہ شادی سے پہلے وہ بلکل ٹھیک تھی۔ ساس اور شوہر بیوی اور بہو سے ہمیشہ مشکوک رہتے ہیں کہ یہ پہلے سے ہی بیمار تھی ہم سے فراڈ کیا ۔ اکثر کم ظرف لوگ ان باتوں پر طلاق بھی دے دیتے ہیں۔ جو کہ شوہر کی والدہ یہ کام بڑھ چڑھ کر کرواتی ہیں کہ یہ تو بیمار لڑکی ہے اس سے گھر کے کام بھی نہیں ہوتے ہم تمھاری کسی دوسری جگہ شادی کروائیں گے۔
تمام شوہر اور سسرال میں موجود خواتین کو تھوڑا سا میڈیکل نالج بھی رکھنا چاہیے کہ یہ سب تبدیلیاں ، ماحول، جسمانی تعلقات سے ہارمونز تبدیل ہونے اور خوراک کی تبدیلی سے واقع ہوئیں ہیں۔ صبر و تحمل سے کام لیا جائے۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ بہترین خوراک ، اچھا ماحول ، پرسکون وقت دیا جائے جس سے وقت کے ساتھ سب کچھ نارمل ہو جائے گا۔ وہ لڑکی دوبارہ اسی جسمانی ساخت پر آجائے گی جیسے شادی سے پہلے تھی۔ ڈاکٹر سے رجوع کرکے اسکو وہ میڈیسن یا خوراک دی جائے جو اس کے مسئلے کا حل ہو۔ اور ان سب معاملات کو نارمل سمجھا جائے بجائے جہالت کا ثبوت دیتے ہوئے سب میں واویلا کیا جائے کہ بیمار بہو مل گئی ۔ یا الزامات لگا کر اسکو طلاق دی جائے۔
👍
❤️
😢
❤
🇵🇸
🙏
22