اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 16, 2025 at 08:10 AM
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات لڑکیوں کے اسکول میں آنے والی نئی ٹیچر انتہائی خوبصورت اور تعلیمی طور پر بھی مضبوط تھیں لیکن انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی ... تمام لڑکیاں ان کے ارد گرد جمع ہو گئیں اور مذاق کرنے لگی کہ میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی ...❓ میڈم نے داستان کچھ یوں شروع کی- ایک عورت کی پانچ بیٹیاں تھیں، .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K . شوہر نے اس کو دھمکی دی کہ اگر اس بار بھی بیٹی پیدا ہوئی تو اس کی بیٹی کو باہر کسی سڑک یا چوک پر پھینک آئے گا اللّٰہ کی مرضی وہ ہی جانے کہ چھٹی بار بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی اور شوہر نے بیٹی کو اٹھایا اور رات کے اندھیرے میں شہر کے بیچوں بیچ چوک پر رکھ آیا، ماں پوری رات اس ننھی سی جان کے لئے دعا کرتی رہی ،تڑپتی رہی اور بیٹی کو اللّٰہ کے سپرد کر دیا. دوسرے دن صبح والد جب چوک سے گزرے تو دیکھا کہ کوئی بچی کو نہیں لے کر گیا ہے، باپ بیٹی کو واپس گھر لے آئے لیکن دوسری رات پھر بیٹی کو چوک پر رکھ آ ئے لیکن روز یہی ہوتا رہا، ہر بار والد باہر رکھ آتے اور جب کوئی لے کر نہیں جاتا تو مجبورا" واپس اٹھا لاتے، یہاں تک کہ اس کے والد تھک گئے اور اللّٰہ کی رضا پر راضی ہو گئے. پھر اللّٰہ نے کچھ ایسا کیا کہ ایک سال بعد ماں کے یہاں پھر امید ہو گئی اور اس بار ان کے گھر بیٹا ہوا، یعنی چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا ۔ ایسے ہی انکے گھر لگاتار پانچ بیٹوں کی پیدائش ہوئی ، لیکن تھوڑے عرصے بعد یکے بعد دیگرےچاہے بیٹے ہوں یا بیٹیاں سب اللّٰہ کو پیارے ہوتے گئے ۔اور ان سب میں بس صرف ایک ہی بیٹی زندہ بچی اور وہ وہی بیٹی تھی جس سے باپ جان چھڑانا چاہ رہا تھا، ماں بھی اس دنیا سے چلی گئیں ادھر پانچ بیٹے اور چھ بیٹیوں میں سے ایک ہی زندہ رہ گئی. ٹیچر نے کہا پتہ ہے وہ بیٹی جو زندہ رہی کون ہے❓ "وہ میں ہوں" اور میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی، کہ میرے والد اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھا سکتے اور کوئی دوسرا ہے نہیں جو ان کی خدمت کرئے. بس میں ہی ان کی خدمت کرتی ہوں . والد ہمیشہ شرمندگی کے ساتھ رو-رو کر مجھ سے کہا کرتے ہیں، میری پیاری بیٹی جو کچھ میں نے بچپن میں تیرے ساتھ کیا اس کے لئے مجھے معاف کرنا. مودبانہ گزارش ہمارا ہدف آپکو بہترین اسلامی معاشرتی تاریخی معلوماتی، اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے، جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بنیں۔
👍 ❤️ 🇮🇷 🇵🇸 🇹🇷 😢 🙏 28

Comments