اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 17, 2025 at 12:36 AM
*ہر انسان کے ساتھ چوبیس گھنٹوں میں بیس فرشتے رہتے ہیں۔* https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K تفسیر ابن جریر میں وارد ہوا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: "فرمائیے! بندے کے ساتھ کتنے فرشتے ہوتے ہیں؟" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایک تو دائیں جانب نیکیوں کا لکھنے والا ہے، جو بائیں جانب والے پر امیر ہے۔ جب تو کوئی نیکی کرتا ہے، وہ ایک کے بجائے دس لکھتا ہے۔ جب تو کوئی برائی کرے تو بایاں والا دائیں والے سے اس کے لکھنے کی اجازت طلب کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے: 'ذرا ٹھہر جاؤ، شاید توبہ و استغفار کر لے۔' تین مرتبہ وہ اجازت مانگتا ہے، تب بھی اگر اس نے توبہ نہ کی تو نیکی کا فرشتہ اس سے کہتا ہے: 'اب لکھ لے۔' (اللہ ہمیں اس سے بچائے!) یہ تو بڑا برا ساتھی ہے، اسے اللہ کا لحاظ نہیں، یہ اس سے نہیں شرماتا۔ اللہ کا فرمان ہے کہ انسان جو بات زبان پر لاتا ہے، اس پر نگہبان متعین اور مہیا ہیں، اور دو فرشتے تیرے آگے پیچھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ (سورة الرعد: 11) ترجمہ: ہر شخص (کی حفاظت) کے لیے کچھ فرشتے مقرر ہیں جن کی بدلی ہوتی رہتی ہے، کچھ اس کے آگے، کچھ اس کے پیچھے، کہ وہ بحکمِ خداوندی اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ (بیان القرآن) اور ایک فرشتہ تیرے ماتھے کے بال تھامے ہوئے ہے، جب تو اللہ کے لیے تواضع اور فروتنی کرتا ہے، وہ تجھے بلند درجہ دے دیتا ہے، اور جب تو اس کے سامنے سرکشی اور تکبر کرتا ہے، وہ تجھے پست اور عاجز کر دیتا ہے۔ اور دو فرشتے تیرے ہونٹوں پر ہیں، جو درود تو مجھ پر پڑھتا ہے، اس کی وہ حفاظت کرتے ہیں۔ ایک فرشتہ تیرے منہ پر کھڑا ہے کہ کوئی سانپ وغیرہ جیسی چیز تیرے حلق میں نہ چلی جائے۔ اور دو فرشتے تیری آنکھوں پر ہیں۔ یہ دس فرشتے ہر بنی آدم کے ساتھ ہوتے ہیں، پھر دن کے الگ ہیں اور رات کے الگ۔ یوں ہر شخص کے ساتھ بیس فرشتے اللہ کی جانب سے مقرر ہیں۔ (تفسیر ابن کثیر، جلد ۳، صفحہ ۳۲)
❤️ 👍 🇵🇸 💐 😭 🙏 🫀 26

Comments