اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 18, 2025 at 02:56 AM
*`موسم گرما`* > *فوائد، نقصانات اور اسلامی تعلیمات* *پوسٹ نمبر ➊* موسمِ گرما سال کے چار موسموں میں سے ایک ہے۔ اس میں *↲* دن بڑے ہوتے ہیں اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ *↲* درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔ *موسمِ گرما میں سال کا سب سے بڑا دن 21 جون کو ہوتا ہے۔* > پاکستان میں گرمیوں کا آغاز اپریل سے شروع ہو جاتا ہے اور بعض علاقوں میں ستمبر تک جاری رہتا ہے ۔ `جون اور جولائی سخت گرم مہینے ہوتے ہیں۔` ```موسم گرما میں گرمی کی شدت سے چھپے ہوئے کیڑے مکوڑے کثرت سے نکلنے لگتے ہیں۔ اس لیے گھر اور گھر کی اطراف کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔``` `موسمِ گرما کے فوائد:` .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K . موسمِ گرما کے ان گنت فائدے ہیں > سب سے اہم *دھوپ* ہے *↲* جو کہ پودوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ *↲* اسی گرم موسم کی وجہ سے فصلیں اور پھل پکتے ہیں۔ *↲* دھوپ کی مدد سے ہمارے جسم میں وٹامن ڈی بنتی ہے جو کہ ہمارے جسم کے لیے بہت مفید ہے، *↲* جسم کے بہت سے زہریلے جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔ ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، اسی طرح *ہر موسم کے اپنے ذائقے دار اور رسیلے پھل بھی ہوتے ہیں،* موسم گرما کے پھلوں میں > آم، تربوز، آلوچے، فالسے، جامن، لیچی، اسٹرابیری، پپیتے اور آڑو قابلِ ذکر ہیں ۔ *↲* موسم گرما کے یہ چند خاص پھل جسم کو ٹھنڈک دینے کے ساتھ ساتھ زہریلے مواد کو خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ *↲* یہ آپ کی توانائی بڑھانے، جسم کوہائیڈریٹ رکھنے، سورج کی تپش سے محفوظ اور ضروری غذائیت فراہم کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت کی حامل ہیں۔ *ان پھلوں کو گرمیوں کے موسم میں اپنی خوراک کا حصہ بنا کر آپ اس موسم کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔* موسم گرما میں پھلوں کے ساتھ *چند مشہور اورخاص سبزیاں* > کریلہ، گھیا کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا اہم ہیں۔
❤️ 👍 5

Comments