اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 19, 2025 at 02:06 AM
*‏بچوں کی بدتمیزی سے تنگ مائیں خزانے کی چابی سنبھال لیں* میں بہت دنوں سے ایک بات محسوس کر رہی تھی کہ میرے دونوں بچے اب بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ حاضر جواب اور کچھ بد تمیزی کی طرف جا رہے تھے ، جو کہ کسی طور بھی میرے لیے قابل برداشت بات نہیں تھی ، .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K . میں نے دن رات اِن کی طرف خصوصی توجہ دینی شروع کر دی ، گھر سے باہر کے ماحول پر پابندی ، گھر میں دوستوں کی آمد پر پابندی ، ٹی وی میڈیا پر پابندی ، سارا فارغ وقت بچوں کی طرف توجہ اُنکے ساتھ کھیل گود کے ذریعے تعلیم و تربیت کرنا شروع کی ، پھر بھی دل کو تسلی نہیں ہوئی ، ایک دن بہت رو رو کر اللہ پاک سے مدد مانگتی رہی کہ یا اللہ کیا ہو رہا ہے ، میں جیسا چاہتی ہوں ویسے کیوں نہی ہو رہا ایک دن اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک دم سے لگا کہ خزانے کی کُنجی میرے ہاتھ لگ گئی ، میرے دماغ کی بند کھڑکیاں کھل گئیں ، میرے تقدیر سنور گئی یا اللہ تیرا شکر کہ تو نے میری مدد فرمادی ہوا کچھ یوں کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا اپنی امی کو فجر کی نماز کے بعد آٹا گوندھتے دیکھا ، وہ ساتھ ساتھ درود شریف پڑھتی ، ساتھ آٹا گوندھتی ، پھر دو پہر کے لیے سالن بنانا ہوتا تو بھی لہسن پیاز سبزی سب کچھ کرتے اللہ کا ذکر لازمی ہوتا اور امی یہی کہا کرتیں کہ میں یہ سب اس لیے کرتی ہوں کہ کھانے میں برکت رہے ، اسکی بدولت میری اولاد کو اللہ اپنے حفظ وامان میں رکھے ، اُسکے منہ میں جانے والا نوالہ بھی ذکر اللہ سے بھر پور ہو اور مجھے فخر ہے کہ میرے سارے بچے اچھائی کی طرف ہیں، کوئی برائی میرے گھر نہیں آتی میں نے خود بھی ایسا ہی کیا تھا پر چار ماہ سے میں بغیر درود شریف پڑھے کھانے پکانے کی طرف مگن رہی مجھے محسوس ہوتا کہ میرے گھر سے برکت ختم ہو رہی ہے ، میرے بچے بگڑ رہے ہیں ، جب یہ سب یاد آیا تو میں نے دھیان سے یاد سے ذکر اللہ کو کھانا پکانے میں لازمی شامل کرتی ، مجھے ایک غیبی سکون ملنا شروع ہو گیا میرے گھر میں تھوڑا بھی پکے تو بابرکت ہو جاتا، بچوں کی طرف سے بھی دل مطمئن ہو گیا ، بیماریاں بھی جاتیں رہیں، پانی بھی پیا تو اللہ پاک کا نام لیکر پیا ، روزانه شکرانے کے نوافل کو روٹین بنالیا مجھے کبھی اپنے گھر سے خوف محسوس نہیں ہوا، کبھی یہ نہیں لگا کہ میرے گھر کہیں کوئی چور نہ آجائے گا، زندگی بہت پر سکون سی ہو گئی ، بس کچھ عرصہ غفلت کا گزرا، بے سکونی کا گزرا ، اللہ پاک نے تھام لیا ۔ ۔ ۔ یا اللہ بس تیرا ہی سہارا چاہیے مجھے - میرے لیے میرا رب ہی کافی ہے اپنی زندگیوں میں کھانے پینے کی تمام اشیاء پر اپنے رب کا نام لے کر کھاؤ ، اپنے رب کا نام لیکر استعمال کرو، زندگی میں بے چینی بے سکونی ختم ہو جائے گی - ان شاء اللہ... اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے۔.. > ╯┈◄♡︎الـــــمــین اسلامــــک اکــــیڈمـــی♡︎►┈╰
❤️ 👍 🇵🇸 🌹 💗 😂 🤲 36

Comments