سرِ بندگی
سرِ بندگی
June 18, 2025 at 03:40 PM
*ہر ایک کے دل کی چابی مختلف ہے* "لوگوں کے دل جیتنے کے لیے ہر شخص کے دل کی چابی ڈھونڈنی پڑتی ہے۔ ✨ لالچی کو نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی، اسے بس تھوڑا سا لالچ دینا کافی ہوتا ہے – یہی اس کا کمزور نقطہ ہے۔ ✨ تکبر والے سے بحث کرنے کا فائدہ نہیں، اسے مت جھکاؤ بلکہ خود جھک جاؤ، اس کا غرور خود ٹوٹ جائے گا۔ ✨ نادان کو منطق سے سمجھانے کی ضرورت نہیں، اسے اس کے حال پر چھوڑ دو، یا منزل تک پہنچے گا یا سبق سیکھے گا۔ ✨ عالم سے کبھی سچ نہ چھپاؤ، وہ سچ کو فوراً پہچان لیتا ہے، جھوٹ کے سائے بھی اس کی نظر سے اوجھل نہیں رہتے۔ ✨ اکیلا انسان نصیحت نہیں، ایک ہاتھ مانگتا ہے، اس کا ہاتھ تھام لو، وہ پوری دنیا کو فتح کر لے گا۔ ✨ بھوکے کو تقریر مت سناؤ، بس روٹی دے دو، بھوک اس لمحے اس کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ ✨ بچے کو اخلاقیات کا بوجھ نہ دو، ایک کھلونا دو، وہی اس کی چھوٹی سی دنیا ہے۔ ✨ استاد کو علم نہیں، عزت دو، وہی اس کی محنت کا اصل صلہ ہے۔ ✨ ساس کو طعنے نہ دو، میٹھے بول دو، اس کا دل خود پگھل جائے گا۔ ✨ شوہر کو ڈانٹ کے بجائے محبت سے سمجھاؤ، اس کا دل سکون مانگتا ہے، دلیلیں نہیں۔ ✨ بیوی کو قیمتی تحفے نہیں، اپنا وقت اور توجہ دو، یہی اس کے دل کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ ✨ نوکر کو حکم نہیں، عزت اور اچھی تنخواہ دو، وہ تمہارا وفادار رہے گا۔ ✨ دوست کو تحفے نہیں، بس اپنا بھروسہ دو، یہی کافی ہے۔ ✨ دشمن سے لڑو مت، ہاتھ جوڑ دو، ہو سکتا ہے وہ بھی تھک گیا ہو نفرت میں۔ اور محبوب کو لمبی لمبی باتوں کی نہیں، صرف ایک وعدے کی ضرورت ہے: "میں ہمیشہ تمہارا رہوں گا۔" ہر دل ایک تالا ہے، بس اس کے لیے صحیح چابی ڈھونڈنے کا فن سیکھنا پڑتا ہے۔

Comments