
Kashif Saeedi Madani
June 16, 2025 at 11:51 AM
پاکستان ایران کے موجودہ نظم کو کسی بھی صورت
گرنے نہیں دے گا
اسے بچانے کے لئے وہ ہر حد تک جائے گا
وجہ ؟
وہی جو افغانستان میں تھی
پہلی افغان جنگ میں پاکستان نے سوویت یونین
کو افغانستان میں قدم اسی لئے نہیں جمانے دیئے تھے
کہ یہ پاکستان کے لئے غیر معمولی خطرہ ہوتا
یہی چیز دوسری افغان جنگ میں پاکستان نے
امریکہ کے ساتھ بھی کی
سو آج کی تاریخ میں پاکستان کے لئے ایک بار پھر
صورتحال یہ ہے کہ
اگر ایران کا موجودہ نظم فارغ ہوگیا
تو لکھ کر رکھ لیجئے ایران امریکہ کا ہی سب سے بڑا
اڈہ نہ ہوگا بلکہ اسرائیل بھی یہاں پوری طرح موجود ہوگا
اور وہ جو چاہے گا پاکستان کے خلاف کرے گا
یہ پاکستان کی سلامتی کے لئے اتنی خطرناک صورتحال ہوگی
کہ بیان سے بھی باہر ہے
آپ کو چند سال قبل ہونے والی
آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ یاد ہے ؟
اچانک ہی آذربائیجان سے پاکستان کی تعریفیں شروع ہوگئی تھیں
جنگ ختم ہوئی تو آذری شہری پاکستانی پرچموں کے ساتھ
سڑکوں پر آگئے
آج بھی کسی کو نہیں معلوم کہ پاکستان نے وہاں کیا کیا تھا
مگر کچھ تو کیا کہ آذری جھوم رہے تھے
اور حالیہ پاک انڈیا کشمکش میں کھل کر ہمارے ساتھ بھی کھڑے ہوگئے
اس کا مطلب ہے کہ ہم ہاتھ دکھائے بغیر ہاتھ دکھا دینے کی قدرت رکھتے ہیں
ایک بار پھر وہی صورتحال ہے
ایران کی حمایت تو چین، روس اور سعودی عرب سمیت
بہت سے ممالک نے کر رکھی ہے
مگر ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا تین دن سے
پاکستان کی تعریفیں کر رہا ہے
کچھ تو وجہ ہوگی ورنہ ایرانی بھی بھلا کسی تعریف کرتے ہیں ؟
خواجہ آصف کے بیانات اور گزشتہ روز
مولانا فضل الرحمن کا کھل ایران کے حق میں بات کرنا
بہت سے اشارے دے رہا ہے
ہمیں لگتا ہے کہ یہ ماحول بنایا جا رہا ہے اس ممکنہ صورتحال کے لئے
جب پاکستان کے لئے کھل کر سامنے آنا ضروری ہوجائے گا
یہ تو آپ نے نوٹ کیا ہی ہوگا کہ جنگ زمینی ہے
نہ ہی سمندری
یہ اب تک صرف فضائی جنگ ہے
اور فضائی ہی رہے گی
یقین جانیئے اسرائیلی ایئرفورس
پاکستان ایئرفورس کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی
اگر شک ہو تو دو عرب اسرائیل جنگوں میں
پاکستانی پائلٹوں کا ٹریک ریکارڈ وکی پیڈیا پر چیک کر لیجئے
ایئرکموڈور سیف الاعظم نے 1967 کی جنگ میں چار اسرائیلی طیارے
گرائے تھے
اور ان کی حیثیت آج بھی عرب دنیا میں ہیرو کی ہے
اسی طرح ایئرکموڈور عبدلستار علوی، فلائٹ لیفٹیننٹ ہاتف، سکوارڈن لیڈر سلیم میتلہ
یہ سب ا ان جنگوں میں اسرائیلی طیارے گرا چکے ہیں
جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ
گروپ کیپٹن نور خان بھی بطور کمانڈر شریک تھے
یہ وہی نور خان ہیں جو بعد میں ایئرچیف مارشل بنے
یہی وجہ ہے کہ اسرائیل ہر کسی کو دھمکی دیتا ہے
مگر پاکستان کے خلاف منہ کھولتے ہوئے
اس کی ھٹتی ہے
ہمیں نہیں لگتا کہ یہ جنگ طول پکڑے گی
کیونکہ اسرائیل تیزی سے کھنڈر بنتا جا رہا ہے
جو یہ نازک لوگ افورڈ نہیں کرسکتے
لیکن اگر ایرانی نظام کو کوئی سنگین خطر لاحق ہوا
تو ہمیں لگتا ہے پاک فضائیہ کو حرکت میں لایا جائے گا
👍
2