Muhammad Asim
June 6, 2025 at 05:14 PM
*اس سال 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی*
*مکہ مکرمہ: اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔*
*سعودی وزارت شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جب کہ سعودی عرب سے اس سال 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔*
*سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 تھی جب کہ 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین نے حج ادا کیا۔*
❤️
❤
🥰
4