
LIFE WITH ALLAH 💚✨️
June 9, 2025 at 01:00 PM
دِکھادے جٙھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
کرم ہو کرم ہو کرم ہو کرم ہو
محبت میں تیری مرا سر بھی خم ہو
عطا ہو مجھے بھی یہ توفیق حج کی
وہ زمزم ترا اور طوافِ حرم ہو
دکھادے جھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
تمنا ہے میری ترے گھر پہ جاوں
جو خواہش ہے دل میں تجھے وہ بتاوں
وہ مکہ کی بستی وہ جنت کا ٹکڑا
پلٹ کر خدایا نہ ہرگز میں آوں
دکھادے جھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
تصوّر میں کعبے کو تکتا ہوں یارب
تمنّائے حج کو تڑپتا ہوں یارب
تری نظرِ رحمت ہو مجھ پہ خُدایا
میں روتا، بِلکتا، سِسکتا ہوں یارب
دکھادے جھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
مرے لب پہ لبّیک ہر سو صدا ہو
وہ جذبہ وہ شوقِ اطاعت ادا ہو
دعاوں کی برکت فرشتوں کی مجلس
حرم کی وہ پُرکیف رونق عطا ہو
دکھادے جھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
صفا اور مروہ کی دوڈیں لگاؤں
تھکن سے اُمیدوں کی شمعیں جلاؤں
دلِ مضطرب کو بھی تسکین ہو پھر
میں والد و بیٹے کی سُنّت دھراؤں
دکھادے جھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
سدا شہرِ مکہ میں آتا رہوں میں
زباں سے تری حمد پڑھتا رہوں میں
مبارک سفر ہو یہ رُدرُد ہمارا
کہ پھر دل سے اشعار لکھتا رہوں میں
دکھادے جھلک اک خدایا حرم کی
بُلاکر نظر کر خدا یا کرم کی
#رُدرُد
✨ ✨
❤
❤️
3