باخبر ذرائع 🌐
باخبر ذرائع 🌐
June 19, 2025 at 04:18 AM
‏پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن ‏ لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی ‏پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر (JMICC) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا ‏ عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ‏بھارتی عملے کا بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہے ‏یہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے
❤️ 👍 🫡 🇵🇰 😢 🇵🇸 🌹 👊 😂 107

Comments