Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
June 15, 2025 at 08:57 AM
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد میزائل داغ دیئے ۔ ایران نے اسرائیل پر خوفناک جوابی حملہ کردیا، اسرائیل پر 100سے زائد میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج اور میڈیا نے بھی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملے پر اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سائرن مسلسل بج رہے ہیں اسرائیلی عوام کو بنکرز میں جانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں دھماکے اور دھویں کے بادل چھاگئے ایران کے داغے گئے کئی میزائل تل ابیب میں گرے۔ جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں ہمارا فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔   ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب میں 5 مقامات پر تباہی پھیل گئی ایران کے جوابی حملے میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عمان سے گزرنے والے چند ایرانی میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے اردن میں بھی سائرن بج اٹھے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور دشمن کو کچلنے والا ردعمل شروع ہوگیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آپریشن کا نام وعدہ صادق 3 رکھا ہے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کا فیصلہ کن جواب شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1

Comments