PTI Khyber Pakhtunkhwa
PTI Khyber Pakhtunkhwa
May 30, 2025 at 05:46 PM
خیبر پختونخوا کابینہ کا 33واں اجلاس! اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کابینہ فیصلوں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے درج ذیل نکات پیش کیے: 🔴کلائمیٹ ایکشن بورڈ (CAB) بل 2025 کی منظوری: یہ بورڈ مالی طور پر خودمختار ہوگا، اور صوبے میں ماحولیاتی پالیسی سازی، نگرانی، ہم آہنگی، تحقیق اور فنڈز اکٹھا کرنے جیسے امور سرانجام دے گا۔ بورڈ کے تحت کلائمیٹ ایکشن فنڈ قائم کیا جائے گا۔ 🔴خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس: رجسٹریشن ایکٹ 2013 میں ترامیم کی منظوری۔ ترامیم کے ذریعے ڈیجیٹل، کیبل اور سوشل میڈیا اشتہارات کو قانونی دائرہ کار میں لایا گیا ہے، اور اخبارات کی ڈیکلریشن 10 سال بعد خاندان سے باہر کے افراد کو منتقل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 🔴خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری: سیاحت پولیس کے کانسٹیبلز کی ملازمت میں توسیع کا اختیار بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دیا گیا۔ 🔴خیبر پختونخوا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کنٹریکٹ اپوائنٹمنٹ رولز 2022 میں ترامیم کی منظوری: ترامیم سے ڈینٹل سرجنز، ٹیکنیشنز اور نرسز کی کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی ممکن بنائی گئی ہے۔ موٹر وہیکل رولز 1969 کے رول 57-B(I) سے اسٹیج کیریج (مسافر گاڑیوں) کو استثنیٰ کی منظوری۔ گاڑیوں کی فٹنس اور ایگزاسٹ ٹیسٹنگ اسکیم پر فوری عملدرآمد کی سفارش بھی منظور کی گئی۔ 🔴قراردادیں و وفاقی حکومت سے سفارشات: ▪️قرارداد نمبر 167 سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی مسلسل گرفتاری، جھوٹے مقدمات اور علاج کی سہولت سے محرومی پر اظہار تشویش اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ۔ ▪️مشترکہ قرارداد نمبر 161: دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پاک افغان پالیسی کی ناکامی اور امن کے قیام کے لیے مؤثر اور نظرثانی شدہ پالیسی کے ساتھ صوبے کو افغان امور پر بااختیار بنانے کی سفارش۔ ▪️قرارداد نمبر 168: پہلگام واقعے کی مذمت، سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچانے پر بھارت کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ۔ 🔴ترقیاتی منصوبے اور مالی امور کی منظوری: 🔹پولیس اسٹیشن جانی خیل، ضلع بنوں کی تعمیراتی لاگت 100 ملین سے بڑھا کر 140.43 ملین روپے کرنے کی منظوری۔ 🔹اوڈیگرام پل کے قریب 750 میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے 190 ملین روپے کی منظوری۔ 🔹ٹاکا ٹاک تا ہیا سیرائی پل کی لاگت 500 ملین سے بڑھا کر 1020.401 ملین روپے کی منظوری۔ 🔹ڈی ایچ کیو اسپتال وانا کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 153.950 ملین روپے کی منظوری۔ 🔹انسداد دہشت گردی عدالت پشاور و بنوں کے لیے دو گاڑیوں کی خریداری کے لیے 13.302 ملین روپے اور اس مد میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی میں نرمی کی منظوری۔ 🔴گندم کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ: وفاقی حکومت کی واضح پالیسی کے اعلان تک صوبہ فی الحال گندم نہیں خریدے گا کیونکہ موجودہ ذخائر کافی ہیں۔ 🔴زمین و ریکارڈ سے متعلق امور کی منظوری: 🔹بورڈ آف ریونیو اور سروے آف پاکستان کے درمیان کیڈاسٹرل میپنگ کے پائلٹ منصوبے کے لیے ایم او یو کی منظوری۔ صوبے کے 9 اضلاع میں 100% جبکہ 10 اضلاع میں 90% زمین ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، تاہم کیڈاسٹرل میپنگ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 🔹ریسکیو 1122 اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ریلیف و ریہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کو 2 کنال 12 مرلہ زمین منتقل کرنے کی منظوری۔ 🔹113ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس (جنیوا) میں شرکت کے لیے وزیر اور سیکرٹری لیبر کے ناموں کی منظوری۔ 🔴گرانٹس، مراعات اور فلاحی اقدامات 🔹9 شہداء کے اہل خانہ کے لیے 5 ملین روپے فی کس خصوصی پیکج کی منظوری۔ 🔹محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے لیے 20 ملین روپے کی گرانٹ۔ 🔹فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے لیے 10 ملین روپے کی گرانٹ۔ 🔹لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے 50 ملین روپے کی گرانٹ۔ 🔴اداروں کی تشکیل و رپورٹس 🔹خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC) اور ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری۔ 🔹صوبائی محتسب کی 2023 و 2024 کی سالانہ رپورٹس کی منظوری۔

Comments