𝐈𝐒𝐋𝐀𝐌 314
𝐈𝐒𝐋𝐀𝐌 314
May 29, 2025 at 02:37 AM
*✨قیمتی ترین دن آگئے ہیں، جو ایام معلومات بھی ہیں اور ایام معدودات بھی✨* *✍🏻سال بھر کے دس عظیم ترین دن.... ان کا ایک ایک منٹ ہم نے ضائع نہیں ہونے دینا ان شاء اللہ العزیز..* *کرنے کے کام* *1: روزے* *2: صدقات* 3: *تہلیل* 4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں چلتے پھرتے اور خاص کرکےسجدوں میں دعا* *صبح سے رات تک کی روٹین کچھ اسطرح سے ترتیب دی جاسکتی ہے* *رات کو نیت کرکے سونا ھے مضبوط نیت عمل کرواۓ گی طاقت دینے والی اللہ کی ذات ھے* *اپنے دن کا آغاز تہجد سے کرنا ھے* *پورے 9 دن روزہ رکھنا ورنہ کم از کم عرفے کے دن کا روزہ لازما رکھنا* *فجر کے بعد تلاوت* *تمام نمازیں اول وقت میں ادا کرنی ہیں* *اشراق کے نفل پڑھنا* *دن کا آغاز صدقے سے کرنا ھے جتنی وسعت ہو روزانہ صدقہ کرنا ھے* *صلہ رحمی کرنا، جو ناراض ہیں انکو منالیں، جن سے ملنے جاسکتے ہیں جاکر ملیں، جو رشتے دار دور ہیں انکو میسج یا فون کے زریعہ رابطہ کیجیے* *گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر میں تر رہے اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کرتے رہیں* *کم از کم 100 دفعہ تکبیرات پڑھنا* *تکبیرات* *اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، اللَّهُ أَكْبَرُ ،* *لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ،* *واللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ،* *وللَّهِ الحمد* *اللہُ اَکبَرْ اللہُ اَکبَرْ اللہُ اکبَرْ، لاَ اِلٰهَ اِلا اللہُ وَلِلّٰہِ الحَمْد* *اللہُ اکبَرْ کَبِیرًا وَالحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللہِ بُکرًۃً وَ اصِیلاً* *کم از کم 100 دفعہ تسبیح بیان کرنا* *سبحان اللہ والحمدللہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر* *ان دس دنوں میں روزانہ مساکین کو روزانہ کچھ نہ کچھ ضرور دینا ھے کوئی سبزی یا کوئی بھی سالن جو میسر ہو ساتھ روٹیاں بھی دیجیے کیونکہ کھانا کھلانا بہترین عمل ھے جتنی وسعت ھے اتنے گھروں کو کھانا پکا کر دینا ھے* *ظہر پڑھ کر قیلولہ کرلیں* *اول وقت میں تمام نمازیں ادا کرنی ہیں* *تہجد اور دیگر نوافل پڑھنے ہیں* *روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن کے حصے کی تفسیر سننی ھے اور اپنا عمل بدلنا ھے اور چلتے پھرتے ڈھیروں دعائیں مانگنی ہیں* *ان دنوں میں کیا جانے والے اعمال پورے سال میں کیے جانے والے عمل سے بہترین ہیں، لہذا چھوٹی بڑی ہر نیکی کرنے کی کوشش کریں ۔
❤️ 4

Comments