𝐈𝐒𝐋𝐀𝐌 314
𝐈𝐒𝐋𝐀𝐌 314
June 15, 2025 at 11:31 AM
18 ذوالحجہ 35ھ — یومِ شہادتِ عثمان غنیؓ 900 اونٹ، 100 اصیل گھوڑے، اور 1000 دینار یہ وہ عظیم عطیہ تھا جو سخیوں کے امام، ذوالنورین، عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے غزوۂ تبوک کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے قدموں میں پیش کیا۔ آپؓ تھے: ✦ خلیفۂ راشد ✦ امیر المؤمنین ✦ دو مرتبہ دامادِ رسول ﷺ ✦ ہم زلفِ حیدرِ کرارؓ ✦ کاتب و ناشرِ قرآن ✦ مظلوم و شہیدِ مدینہ ✦ مکینِ جنت البقیع وہ جلیل القدر صحابی جن کی حیاء پر فرشتے بھی شرما جائیں۔ وہ عاشقِ رسول ﷺ جن کا لہو قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے مدینہ کی گلیوں میں بہا دیا گیا۔ عثمان بن عفان امویؓ ذوالنورینؓ، تیرے لہو کی خوشبو آج بھی مدینہ کی فضاؤں میں مہک رہی ہے۔ 🌹 تیری تربتِ مطہر پر لاکھوں درود و سلام 🌹
❤️ 👍 😢 👏 8

Comments