صراط المستقیم
صراط المستقیم
June 16, 2025 at 02:10 AM
*دشمن سے خطرے کے وقت دعا* سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کسی قوم سے کوئی اندیشہ ہوتا تو اس طرح دعا کرتے : *«اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ».* ’’اے اللہ! ہم تجھے ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔‘‘ (سنن أبي داود : ١٥٣٧) دشمنوں اور بد طینت لوگوں کے شرور سے بچنے کےلئے مشروع مادی اسباب اختیار کرنا، ان کے خلاف جہاد کرنا اور ان کے پرخچے اڑا دینا ضروری ہے، اس کے ساتھ مومن کے لیے اللہ تعالی پر توکل اور اس کی رحمت کا سائل رہنا مسلمان کا فریضہ اور اس کا شعار ہے۔
❤️ 🤲 4

Comments