BoltaKarachi
BoltaKarachi
May 22, 2025 at 03:31 PM
ہمیں تو بھارت کی *دہشتگردی* کو بے نقاب کرنا بھی نہیں آتا⭕ We Don’t Even Know How to Expose India’s *Terrorism* *تحریر: .*AwanXada* 11 مارچ 2025ء کو بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والا دہشتگرد حملہ نہ صرف ایک المناک سانحہ تھا بلکہ پاکستان کی سالمیت پر ایک کھلا وار بھی تھا۔ اس منظم حملے میں 64 افراد شہید ہوئے جن میں سیکیورٹی اہلکار، عام مسافر اور دہشتگرد شامل تھے۔ اس واردات کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کی، جو بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را (RAW) کی فرنٹ لائن پراکسی تنظیم ہے۔ یہ حملہ اچانک اور خود رو نہ تھا، بلکہ ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت، بھارتی سرپرستی میں انجام دیا گیا۔ BLA کے دہشتگردوں نے نہ صرف ٹرین کو یرغمال بنایا بلکہ سیٹلائٹ فونز کے ذریعے بھارتی میڈیا سے فوری رابطہ قائم کر کے بیانیہ پھیلانے کا کام بھی انجام دیا، جبکہ اس علاقے میں کسی مقامی موبائل نیٹ ورک کی سہولت موجود نہیں تھی۔ یہ اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کو پہلے سے RAW کی جانب سے سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات اور ہدایات فراہم کی گئیں تھیں۔ RAW نے افغانستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں موجود اپنے نیٹ ورک کے ذریعے BLA اور بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) کو جدید اسلحہ، تربیت، فنڈنگ اور پناہ گاہیں مہیا کیں۔ افغان سرزمین پر RAW کی تربیتی تنصیبات کے بارے میں بارہا پاکستان شواہد پیش کر چکا ہے، اور ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی بعض عناصر RAW کے سہولت کار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ گرفتار شدہ دہشتگردوں نے بھی دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ انہیں بھارت کے اندر اور افغانستان کے راستے عسکری تربیت دی گئی۔ اس بات کو مزید تقویت اس وقت ملی جب پاکستان نے بھارت کا حاضر سروس نیوی افسر کلبھوشن یادیو پکڑا، جو بلوچستان میں RAW کے نیٹ ورک کو فعال طریقے سے چلا رہا تھا۔ اس کی گرفتاری RAW کی پاکستان دشمن سرگرمیوں کا ناقابل انکار ثبوت ہے، مگر بدقسمتی سے ہم ان شواہد کو عالمی سطح پر اس شدت سے پیش نہیں کر سکے جس کا تقاضا تھا۔ --- نتیجہ: جعفر ایکسپریس پر حملہ RAW کی ریاستی دہشتگردی کا واضح اور ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔ جب تک پاکستان عالمی فورمز، میڈیا، سفارتکاری اور قانونی محاذ پر بھارت کی اس کھلی جنگ کو بے نقاب نہیں کرے گا، دشمن ہمیں کمزور کرتا رہے گا۔ ضرورت ہے ایک جارحانہ اور مربوط قومی بیانیے کی جو بھارت کی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے — ورنہ ہم صرف لاشیں گننے اور مذمتی بیانات تک ہی محدود رہ جائیں گے۔ ⭕🇵🇰⭕

Comments