✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
June 15, 2025 at 02:21 AM
*اہل السنہ والجماعۃ بالاتفاق یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنه کے بعد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں اور وہی مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے۔* *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یکے بعد دیگرے اپنی دو صاحبزادیوں کا نکاح ان سے کیا تھا اس لیے آپ کو "ذو النورین" دو نور والے کہا جاتا تھا۔* *احادیث کے اندر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے جنت کی بشارت،ان کی شہادت کی خبر ،ان کی حیاداری،سخاوت،جمع قرآن اور متعدد فضائل مذکور ہیں۔* مفتی سید عدنان کاکا خیل
👍 ❤️ 3

Comments