✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
June 15, 2025 at 11:36 AM
*بچوں کی تربیت کی چھوٹی سی مگر زبردست بات* "جیسے موبائل چارج کرتے ہیں ، ویسے بچوں کو بھی ’توجہ‘ سے چارج کریں !" *جیسے موبائل ہر رات چارج نہ کرو تو اگلے دن کام کا نہیں رہتا، ویسے ہی بچہ اگر روز تھوڑی سی توجہ، محبت، اور حوصلہ افزائی نہ پائے… تو اگلے دن وہ ضدی، بیزار یا چڑچڑا ہو سکتا ہے۔* 📌 *عملی مثال* : جب بچہ آ کر بے کار سی بات بھی سنائے کہ "امی! میں نے ایک چیونٹی دیکھی!" تو فوراً موبائل بند، فیس ٹو فیس آن! ہنس کر، آنکھوں میں دیکھ کر جواب دیں: "*واقعی؟ کیا کر رہی تھی وہ چیونٹی*؟ واہ بیٹا! تم کتنے مشاہدہ کرنے والے ہو!" *نتیجہ*: *بچہ سمجھے گا کہ وہ اہم ہے، سنا جاتا ہے، تو وہ ماں کے قریب ہوگا، باہر کی دنیا کے جھوٹے دلاسے نہیں ڈھونڈے گا۔* *چھوٹی سی بات، مگر تربیت میں بڑا فرق ڈالتی ہے!*
❤️ 👍 3

Comments