
Baloch Students organization
May 24, 2025 at 03:54 AM
بی ایس او (لوامز یونٹ) اوتھل زون کی جانب سے اسٹڈی سرکل بموضوع 'علم ئنا کاروان) زیر صدارت زونل آرگنائزر جنید بلوچ منعقد ہوا۔جس میں مہمان خاص و اسپیکر مرکزی جونیئر وائس چیئرمین عامر نذیر بلوچ تھے۔
سرکل کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کے خاموشی سے کیا گیا جس کے بعد مقرر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ترقی یافتہ دور میں بھی بلوچ نوجوانوں کو گھپ اندھیرے میں دھکیلنے کی پالیسیوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں جس جا واضح مثال تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا سلیبس ہے جو بجائے کہ علم کی روشنی سے منور کرسکے الٹا نوجوانوں کو کند ذہن بنانے میں پیش پیش ہیں۔
سرکل کے آخر میں سوال جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں تفصیلاً ساتھیوں کے سوالات کا جواب دیا گیا اور آخر میں تمام ساتھیوں نے بی ایس او کے سرخ پرچم کی سربلندی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
