
Baloch Students organization
May 24, 2025 at 05:40 PM
#کوئٹہ
چیرمین بی ایس او بالاچ قادر نے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شکور بلوچ کے ہمراه قائم مقام صدر بی این پی ایڈوکیٹ ساجد ترین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچ سیاسی کارکنان پر موجودہ کریک ڈاؤن اور جعلی کیسز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چیرمین بی ایس او بالاچ قادر نے ساجد ترین ایڈوکیٹ سے فورتھ شیڈیول سمیت دیگر بوگس کیسز کو چیلنج کرنے کیلئے مشاورت کی۔
بی ایس او رہنماؤں نے ایڈوکیٹ ساجد ترین کو بلوچ سیاسی کارکنان کے مقدمات جرات مندانہ انداز سے لڑنے پر مبارکباد پیش کی۔
ایڈوکیٹ ساجد ترین نے تمام آئینی معاملات میں بھرپور ساتھ دینے اور جعلی کیسز کے خلاف لڑنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ همیشه سیاسی کارکنان کی معاونت جاری رکھیں گے۔
