
Baloch Students organization
June 5, 2025 at 11:42 AM
*بلوچ قوم کی نسل کشی میں تیزی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے عید کے روز لاپتہ اسیران کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا حمایت کرتے ہیں،*
*بی ایس او شال زون*
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے حمایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا عید کے روز "وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز" کی جانب سے تمام لاپتہ اسیران کے ساتھ مل کر شال میں احتجاج مظاہرے کا اعلان کیا ہے بی ایس او شال زون لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حمایت اور بھر پور شرکت کرنے کا اعلان کرتی ہے اور شال زون کے تمام ممبران سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے علمبرداروں اور بلوچ قوم سے شرکت کرنے کی اپیل کرتی ہے کہ وہ عید کے دن احتجاجی مظاہرہ میں اپنی شرکت یقینی بنائے اُن تمام مظلوم لواحقین کا ساتھ دیں جو اس وقت کٹھ پتلی حکومت کی ظلم زیادتی ، جبری گمشدگی ماورائے عدالت قتل اور ریاستی زندانوں میں قید ہماری بہن بھائی اور سفید ریش بزرگ سنگین اذیت برداشت کر رہے ہیں
ترجمان نے مزید جاری کردہ بیان میں کہا بلوچستان کے عوام اِس سخت اور کٹھن حالات پر اُن تمام خاندانوں کی آواز بن کا ساتھ دیں جو بلوچستان میں جاری جعلی کارروائیوں اور ریاستی ظلم جبر کا شکار ہوئے ہیں عید جیسے خوشی کے موقع پر بلوچ قوم کو ماؤرائے آئین اغواء کر کے شہید کیا جارہا ہے کئی بے گناہوں کو رات کی تاریکی میں گرفتار اور اغواہ کر کے گمنام ویرانوں میں ان کی تشدّد زدہ لاش پھینکی جاتی ہے
ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ظلم جبر کی وجہ سے آج پورے دنیا میں ہماری ماؤں بہنوں بچوں اور بزرگوں کی چیخ وپکار سنائی دے رہا ہے ریاست کا جو بد نما رویہ بلوچ نسل کشی والی کئی عرصے سے جاری ساری تھا اس میں کمی کے بجائے آج بھی مزید تیزی لائی گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچ کاایک بھی گھر محفوظ نہیں ہر گھر میں ماتم ہونے کی وجہ سے بلوچ قوم عید کی خوشیاں کیسے منا سکتی ہے

❤️
1