Baloch Students organization
Baloch Students organization
June 6, 2025 at 08:03 AM
کارکن سے رہنما تک چیئرمین منظور بلوچ کی زندگی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے: بی ایس او بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق چیئرمین بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہید چیئرمین منظور بلوچ کو ان کے برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہید چیئرمین منظور بلوچ آج سے چند سال قبل کرونا کے وبا کا شکار ہونے کے بعد ہم سے بچھڑ گئے اور ان کے جانے کے ساتھ بلوچستان کے سیاست میں ایکدرخشاں باب بند ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن سے رہنما تک چیئرمین منظور بلوچ کی زندگی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ عظیم سیاسی رہنما زمانہ طالب علمی میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے جڑے اور پھر مرکزی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فکری نظریات کو پلے سے باندھا اور تا دم مرگ ان نظریات و اصولوں پر ڈٹ کر قائم رہے۔ آپ نے مختلف آمرانہ ادوار میں مشکلات کا سامنا کیا، جیل و زندانوں کی صعوبتیں برداشت کی مگر اصولوں کا سودا نہیں کیا۔ آج کے دور میں ہر ایک سیاسی کارکن کے لئے چیئرمین منظور بلوچ کی زندگی کا مطالعہ کرنا اور ان کے قائم کردہ اصولوں کی پابندی کرنا فرض ہے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ سیاسی کارکنان عظیم انقلابی رہنما شہید چیئرمین منظور بلوچ کو ان کے برسی کے موقع پر محض خراج عقیدت پیش کرکے لفاظی تک محدود نہ کریں بلکہ آپ کے ادھورے مشن کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملاً مخلصانہ اقدامات کریں۔
Image from Baloch Students organization: کارکن سے رہنما تک چیئرمین منظور بلوچ کی زندگی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ...
❤️ 1

Comments