EDUCATION JUNCTION
EDUCATION JUNCTION
June 14, 2025 at 07:37 AM
محترمہ شہربانو نقوی( اے ایس پی) کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہے جس میں محترمہ فرماتی ہیں کہ پولیس صرف آپ کا شناختی کارڈ چیک کر سکتی ہے آپ کی یا آپ کی گاڑی کی تلاشی (عام حالات میں) نہیں لے سکتی۔ یہ درست نہیں۔ پولیس بغیر وجہ کے آپ کا شناختی کارڈ دیکھنا تو دور کی بات آپ سے آپ کا نام بھی ڈیمانڈ نہیں کر سکتی۔ نہ یہ پوچھ سکتی ہے کہ آپ کہاں سے آ رہے ہیں یا کہاں جا رہے ہیں۔ پولیس کا کوئی بھی اہلکار تب ہی آپ سے آپ کی شناخت ڈیمانڈ کر سکتا ہے جب وہ آپ کو قانونی طور پر ’مشکوک‘ قرار دے دے۔ ایسا وہ اپنی چھٹی حس یا آپ کے کپڑوں، آبائی علاقے یا ڈاڑھی حلیے ، کان میں بالی وغیرہ کی وجہ سے نہیں کر سکتا۔ کل کو جب آپ ایسے اہلکار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے تو اس کو وہ وجہ الفاظ میں بیان کرنی پڑے گی جس کی بنیاد پر اس نے آپ (جیسے شریف شخص) کو ’مشکوک‘ سمجھا۔ وہ باقاعدہ کہے گا کہ فلاں حرکت کی وجہ سے مجھے یہ شخص مشکوک لگا۔ آپ کے محلے کا چوکیدار اگر بلا وجہ آپ کو روک کر آپ سے پوچھے کہاں سے آرہے ہو یا جا رہے ہو یا پھر باقیوں کو چھوڑ کر آپ سے شناختی کارڈ طلب کرے تو آپ کو غصہ آجائے۔ وہی اصول ادھر یاد رکھئیے۔ بلکہ یہ بلا وجہ روکے جانے کے ہتک آمیز روئیے سے آزادی آپ کو آئین کے کئی آرٹیکل اور اصولوں کے تحت حاصل ہے۔
👍 ❤️ 😂 ✖️ 🌸 💯 86

Comments