
#آج کی بات۔
June 19, 2025 at 03:47 PM
*#ممبر کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جناب شوکت نواز میر صاحب کی قیادت میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن کے نمائندہ وفد کی کمشنر مظفرآباد ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات۔*
*کور کمیٹی ممبرز جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انجم زمان اعوان، سید فیصل گیلانی ، راجہ صعیب جاوید بھی ملاقات میں موجود تھے۔*
*مظفرآباد ڈویژن میں لوڈشیڈنگ، فورس لوڈشیڈنگ اور بجلی سے وابستہ دیگر مسائل پر بات چیت۔*
*کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اصلاح احوال کے لئے 3 دن کا وقت مانگ لیا۔*
*جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن کے وفد نے مظفرآباد ڈویژن کی انتظامیہ کو باور کرایا کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے عملی اقدامات نہ ہوئے تو 23 جون 2025 جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن اپنے مشاورتی اجلاس میں گرڈ اسٹیشن کے گھیراؤ کی کال دے گی۔*
*جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن نے اس سلسلہ میں اپنا انتہائی اہم مشاورتی اجلاس 23 جون 2025 مظفرآباد میں طلب کر لیا۔*
*شعبہ نشر واشاعت*
*جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
مظفرآباد ڈویژن۔*

👍
❤️
3