
Gwadar Speaks
June 19, 2025 at 12:58 PM
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گوادر کی بیٹی سے منفرد اظہارِ شفقت، نفیسہ کی تعلیم کی ذاتی کفالت کا اعلان
گوادر، قیادت صرف احکامات دینے کا نام نہیں بلکہ دلوں کو جیتنے، شکووں کو سننے اور مسائل کو حل کرنے کا ہنر ہے گوادر میں ایک سادہ سی تقریب اُس وقت ایک تاریخی لمحے میں تبدیل ہو گئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نفیسہ نامی ایک باہمت طالبہ کے شکوے کو سادہ جواب کے بجائے ایک غیرمعمولی شفقت اور محبت سے سنا اور حل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا
تقریب کے دوران گوادر سے تعلق رکھنے والی طالبہ نفیسہ نے شکوہ کیا کہ اُس کی آواز کوئٹہ تک نہیں پہنچتی اور اُس کے تعلیمی مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے نہ صرف نفیسہ کی بات کو پوری توجہ سے سنا بلکہ اس موقع پر جذباتی طور پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے اُسے سٹیج پر بلایا شفقت سے اُس کا سر تھپتھپایا، "بیٹی" کہہ کر مخاطب کیا اور انتہائی محبت اور عزت کے ساتھ اپنی نشست سے اٹھ کر اُسے اپنی جگہ پر بٹھا دیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ نفیسہ کی تعلیمی اخراجات ذاتی حیثیت میں خود برداشت کریں گے تاکہ اس کی تعلیم کا سفر کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہ سکے انہوں نے کہا کہ نفیسہ صرف گوادر نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی بیٹی ہے اور ہر اس طالبعلم کے ساتھ کھڑے ہیں جو علم کے راستے پر گامزن ہے تقریب میں موجود تمام شرکاء اس غیر روایتی اور جذباتی منظر سے نہ صرف متاثر ہوئے بلکہ کئی کی آنکھیں نم ہو گئیں اس موقع پر عوامی نمائندوں، انتظامیہ اور نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ کے اس طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان کی نئی طرز حکمرانی کی علامت ہے ایک ایسی حکمرانی جو عوام کے دلوں سے جڑ کر فیصلے کرتی ہے وزیر اعلیٰ کے اس عمل نے نہ صرف نفیسہ بلکہ بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان کی آواز سنی جا رہی ہے اور اگر وہ تعلیم، شعور اور ترقی کے راستے پر قائم رہیں تو حکومت ان کے ساتھ ہے۔
#cmsarfrazbugti

❤️
👍
😂
8