
Gwadar Speaks
June 19, 2025 at 06:25 PM
سی پیک فیز II کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا دائرہ معیشت سے آگے بڑھ کر میڈیا، ثقافت اور ڈیجیٹل روابط تک وسیع ہو رہا ہے۔ آئندہ ماہ ہونے والے 14ویں JCC اجلاس میں اس نئے وژن کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے نوجوانوں میں آگاہی بڑھانے کے لیے صحافیوں، تخلیق کاروں اور انفلوئنسرز کے تبادلے، چینی فلموں کی اردو ڈبنگ اور مشترکہ ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ جیسے اقدامات پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزرائے وفاق اور چینی حکام نے سی پیک کو ثقافتی و عوامی سطح پر مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
*گوادر سپیکس*
