Gwadar Speaks
Gwadar Speaks
June 19, 2025 at 06:53 PM
راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ، باہمت اور بینائی سے محروم سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ان کی غیر معمولی خدمات، عزم اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صائمہ سلیم کی استقامت اور محنت تمام پاکستانیوں خصوصاً خصوصی افراد کے لیے ایک قابلِ فخر مثال ہے۔ ملاقات کے دوران صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنے کردار، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی جیسے اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ آخر میں صائمہ سلیم نے اپنا ادبی کام بھی آرمی چیف کو پیش کیا۔ *گوادر سپیکس*
Image from Gwadar Speaks: راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکس...
❤️ 🙏 2

Comments