⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
June 17, 2025 at 05:38 PM
*🚨 وزارتِ صحت – غ-زہ (فلسطین):* *🔴 غزہ پر صہیونی جارحیت کے باعث شہداء اور زخمیوں کی روزانہ کی اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ* ▪️ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 61 شہداء (جن میں 6 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں) اور 397 زخمی لائے گئے۔ ▪️ کئی شہداء اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جہاں تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ▪️ 7 اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 55,493 اور زخمیوں کی تعداد 129,320 تک پہنچ گئی ہے۔ ▪️ 18 مارچ 2025 سے اب تک ہونے والی جارحیت میں 5,194 شہداء اور 17,279 زخمی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ▪️ آج صبح سے اب تک امدادی مقامات سے اسپتالوں میں 59 شہداء اور 200 سے زائد زخمی منتقل کیے گئے۔ ▪️ اس طرح "لقمۂ عیش کے شہداء" (یعنی وہ فلسطینی جو امدادی مقامات پر شہید کیے گئے) کی مجموعی تعداد 397 شہداء اور 3,031 سے زائد زخمی ہو چکی ہے۔ — وزارتِ صحت، غ-زہ

Comments