⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️ WhatsApp Channel

⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️

263 subscribers

About ⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️

*🌴السلام علیکم ورحمتہ تعالیٰ وبرکاتہ🌴* *📔 1: اسلامک گروپ کے نام سے موسوم یہ گروپ ایک اسلامی و فلاحی گروپ ہے جسکا مقصد دفاعِ اسلام و اتحاد امت ہے* *اس گروپ میں احادیث ، اسلامی کالم ، فلسطین اپڈیٹ ، عالم اسلام کی کچھ اہم خبریں ، پوسٹ اور ویڈیوز وغیرہ سینڈ کی جائیں گی* *جوکہ ان شاء اللہ بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی* *📔 2: اس گروپ میں اگر کسی نے کوئی شرعی مسائل وغیرہ پوچھنے ھوں تو وہ گروپ کے ایڈمن حضرات سے پرسنل میں پوچھ سکتے ہیں* *ان شاء اللہ دین کے لحاظ سے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا* *🥰 جزاکم اللہ خیرا کثیرا 🥰* *ISLAMIC GROUP LINK👇🏻١* https://chat.whatsapp.com/JN5rM6RyBji6Mh1j07qTxI *ISLAMIC GROUP LINK👇🏻٢* https://chat.whatsapp.com/DUDaphMKgKXH9n2PilxG5e *ISLAMIC GROUP CHANEL LINK 👇🏻* https://whatsapp.com/channel/0029VaSAx5s4yltY5hNCi708

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:34 PM

📌 پانچویں دن بھی مسجد اقصیٰ کی بندش جاری، قابض افواج کی مذہبی جنگ شدت اختیار کر گئی قابض صیہونی افواج کی جانب سے پانچویں دن بھی مسجد اقصیٰ المبارک کو نمازیوں کے لیے بند رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی آڑ میں "ہنگامی حالات" کا بہانہ بنا کر کیا جا رہا ہے، جو کہ درحقیقت قبلہ اول پر منظم حملے اور مذہبی جارحیت کا تسلسل ہے۔

Post image
Image
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:33 PM

انسانیت سے منہ موڑ لینے والی بے حس دنیا کے لیے ایک "عام" خبر: صبح سے اب تک اسرائیل 75 شہریوں کو قتل کرچکا ہے، جن میں سے 56 وہ لوگ تھے جو اپنے بچوں کو چند لقمے کھلانے کی خاطر امداد کے منتظر تھے۔۔

⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:56 PM

ڈاکٹر احمد الفرّا، جو جنوبی غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے شعبے کے سربراہ ہیں، نے بچوں کی زندگیوں کو لاحق ایک سنگین طبی بحران سے خبردار کیا ہے جو علاج معالجے کے لیے درکار خصوصی دودھ کی قلت کے باعث پیدا ہو چکا ہے۔ انہوں نے شہاب نیوز ایجنسی کو بتایا کہ غزہ کے اسپتالوں کو گزشتہ تقریباً چار ماہ سے نوزائیدہ بچوں کے لیے درکار "انفینٹ فارمولہ دودھ" کی کوئی فراہمی موصول نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لگ بھگ 500 بچے ایسے نایاب میٹابولک امراض میں مبتلا ہیں جنہیں فوری طور پر مخصوص طبی دودھ کی ضرورت ہے، اور اگر یہ نہ ملا تو اس کے نتائج نہایت تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر الفرّا نے خبردار کیا کہ اس کمی کے باعث متاثرہ بچوں کو ناقابلِ واپسی دماغی نقصانات، دماغی فالج (سیریبرل پالسی) اور حتیٰ کہ موت جیسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ صورتِ حال غزہ میں جاری صہیونی محاصرے اور امدادی اشیاء کی شدید قلت کی وجہ سے جنم لے چکی ہے، جس پر عالمی ادارہ صحت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی فوری توجہ ناگزیر ہے۔

Post image
Image
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:38 PM

📆 11-6-2025 اس تاریخ کو، صرف چند دن پہلے، قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہر جبالیا البلد میں علوش خاندان کے خلاف ایک ہولناک قتلِ عام کیا۔ مجھے اس مقام سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو موصول ہوئی... ایک اور نئی نسل کشی جو مسلسل جاری قتلِ عام کے ریکارڈ میں شامل ہو گئی۔ یہ قتلِ عام قابض افواج نے سرانجام دیا جس میں 15 سے زائد افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھیں۔ چھوٹے چھوٹے جسم ملبے تلے سے نکالے گئے، اور مائیں اپنے بچوں کو آخری خوفناک لمحوں میں سینے سے لگائے ہوئے تھیں... صرف درد ہی زندہ بچا۔ یہ محض اعداد و شمار نہیں... یہ ایک مکمل خاندان ہے جو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ اور یہ مظالم روز بروز دہرائے جا رہے ہیں — دنیا کی مجرمانہ خاموشی کے سائے تلے۔ صحافی انس الشریف، غزہ

Video
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:31 PM

*🚨 وزارتِ صحت – غ-زہ (فلسطین):* *🔴 غزہ پر صہیونی جارحیت کے باعث شہداء اور زخمیوں کی روزانہ کی اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ* ▪️ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 61 شہداء (جن میں 6 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں) اور 397 زخمی لائے گئے۔ ▪️ کئی شہداء اور زخمی اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جہاں تک ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ▪️ 7 اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 55,493 اور زخمیوں کی تعداد 129,320 تک پہنچ گئی ہے۔ ▪️ 18 مارچ 2025 سے اب تک ہونے والی جارحیت میں 5,194 شہداء اور 17,279 زخمی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ▪️ آج صبح سے اب تک امدادی مقامات سے اسپتالوں میں 59 شہداء اور 200 سے زائد زخمی منتقل کیے گئے۔ ▪️ اس طرح "لقمۂ عیش کے شہداء" (یعنی وہ فلسطینی جو امدادی مقامات پر شہید کیے گئے) کی مجموعی تعداد 397 شہداء اور 3,031 سے زائد زخمی ہو چکی ہے۔ — وزارتِ صحت، غ-زہ

⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:44 PM

ایک ہولناک قتل عام... جنوبی غزہ کی پٹی میں امداد کے انتظار میں قابض افواج کے حملے کے بعد درجنوں شہداء اور زخمی خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے۔

Post image
Image
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:40:33 PM

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے 'امریکی امداد" کی تقسیم کے مرکز، جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں کی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 50 ہو گئی ہے۔۔

Video
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:39:41 PM

بھوک سے مرنے والے شہریوں کو اپنی "امداد" کا لالچ دے کر نشانہ بنانا! لعنت ہو تم پر 'انسانیت' کے ٹھیکیدارو!

Video
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:38:32 PM

عسقلان سے آج ہلال احمر کی کوارڈینیشن کے ساتھ شمال غزہ میں آٹے کے تھیلوں سے بھرے ٹرکوں کی کثیر تعداد داخل ہونے کا امکان ہے یہ تھیلے ضرورت مند خاندانوں میں ان شاءاللہ بانٹے جائیں گے

Post image
Image
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
6/17/2025, 5:10:30 PM

روزانہ ایک پکار ، ایک ریکارڈنگ، اور مسلسل بہتا لہو ... ہم نے دنیا کو چلا چلا کر بتایا : ہمیں مٹایا جا رہا ہے، ہمیں قتل کیا جا رہا ہے، ہمیں ذبح کیا جا رہا ہے سب کے سامنے۔ ہم نے براہِ راست دکھایا: ہمارے بچوں کے اعضاء، ہماری عورتوں کی چیخیں، اور ہمارا وہ درد جو کبھی تھمتا نہیں۔ لیکن کوئی نہیں ہلا۔ گویا دنیا کا ضمیر مر چکا ہے... یا شاید اس نے اپنی آنکھیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کب ہمیں کوئی سنے گا؟ کب غزہ کو جینے کا حق دیا جائے گا؟ تم نے تو پیغام سنا دیا اگر کوئی زندہ سننے والا ہے.۔۔۔ یا شاید جسے تم سنا رہے ہو، وہ سب مردے ہی ہیں۔۔۔ صحافی انس الشریف: غزہ

Post image
Image
Link copied to clipboard!