
⚔️ISLAMIC🌍CHANEL⚔️
June 19, 2025 at 03:40 PM
📍 غزہ: گزشتہ چند گھنٹوں کی اہم میدانِ جنگ کی اپڈیٹس
📌 44 فلسطینی شہید — غزہ کے اسپتال ذرائع کے مطابق، آج فجر سے اب تک قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے 44 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 22 امداد کے منتظر شہری شامل ہیں۔
📌 15 شہداء و درجنوں زخمی — اسپتال الشفاء کے ایک طبی ذرائع نے بتایا کہ مخیم الشاطئ اور شارع الجلاء پر ہونے والی صہیونی بمباری کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
📌 خیمہ پر حملہ — مسجد السويسی کے قریب ایک پناہ گزین خیمے پر بمباری سے 7 شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
📌 ڈرون حملہ — شارع الجلاء کے وسط میں ضبیط چوراہے کے قریب صہیونی ڈرون کے حملے میں 3 شہری شہید ہو گئے۔
📌 خان یونس میں قتل عام — شارع الطینة میں امداد کے منتظر شہریوں پر صہیونی گاڑی سے گولہ باری، 6 شہادتیں اور درجنوں زخمی۔
📌 رہائشی عمارت پر حملہ — مسجد فلسطین کے قریب قنیطہ خاندان کے فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا، 2 افراد شہید۔
📌 زیتون کا علاقہ نشانہ — جنوب مشرقی غزہ کے زیتون محلہ میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں 5 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔
