Déen Dêlíghts✨😇
Déen Dêlíghts✨😇
June 8, 2025 at 05:02 AM
یاالله مغموم چہروں پر مسکراہٹ لے آ ۔۔۔۔ وحشتوں میں مبتلا لوگوں کو راحتیں عطا فرما۔ پریشان حال کی پریشانی دور کر۔ انتظار کرنے والے کو ، انتظار کی اذیت سے آزاد کر ۔ گناہوں میں مبتلا غمگین کو بخش دے ۔۔۔۔ جو تجھ سے ملاقات چاہتے ہیں ان کی راہیں آسان کر ۔ صعوبتیں برداشت کرتے کرتے ، جن کی ہمت جواب دے چکی ہے ان پر رحمت نازل فرما ۔ یاارحم الراحمین! تیرے سارے ہی بندے تیری رحمت کے ، تیرے کن کے منتظر ہیں ۔یارب میں نے ایسا کوئی نہیں دیکھا جس کو کوئی غم لاحق نہ ہو ۔ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن کی بس ہوچکی ہے ، جو تھک چکے ہیں ۔ یارب لوگوں کو غموں کو ان سے دور کردے تاکہ مجھے کچھ راحت میسر آئے ۔شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کا غم مجھ پر ظاہر ہوا ہو اور میں نے اس کے لیے دعا نہ کی ہو ۔خواہ کتنی ہی رنجشیں ہوں ۔غمزدہ بہرحال غمزدہ ہے ۔ خود پر اوروں کی اداسی کو بھی مسلط رکھنا ایسی حساس طبیعت، بھی کیا طبیعت ہے! 🥀 شفق شاہ ✒️
❤️ 💕 🤲 3

Comments