Déen Dêlíghts✨😇
Déen Dêlíghts✨😇
June 17, 2025 at 07:58 AM
سوال: اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو کہ یہود و نصاریٰ کو رافضیوں (یعنی غالی شیعہ فرقوں) پر فضیلت دیتا ہے؟ ابن تیمیہؒ کا جواب: "الحمد للہ، ہر وہ شخص جو محمد ﷺ کے لائے ہوئے (دین) پر ایمان رکھتا ہو، وہ ہر اُس شخص سے بہتر ہے جو اس (دین) کا منکر ہو، خواہ اس مؤمن میں بدعت کا کوئی پہلو موجود ہو — چاہے وہ بدعت خوارج، شیعہ، مرجئہ، قدریہ یا کسی اور کی ہو — کیونکہ یہود و نصاریٰ کفار ہیں، جن کا کفر دینِ اسلام کے بنیادی اصولوں کے تحت قطعی طور پر ثابت ہے۔ اور جو بدعتی شخص (اسلام میں) بدعت کا مرتکب ہوتا ہے، اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ رسول ﷺ کی موافقت کر رہا ہے اور اُن کی مخالفت نہیں کر رہا، تو ایسا شخص کافر نہیں ہوتا۔ اور اگر بالفرض اسے کافر قرار دیا بھی جائے، تو اُس کا کفر اُس شخص کے کفر جیسا نہیں ہوگا جو رسول ﷺ کو جھٹلاتا ہے۔" مجموع الفتاوى.. 201/35
❤️ 👍 💯 3

Comments