
Déen Dêlíghts✨😇
June 19, 2025 at 05:38 AM
کبھی کبھی دلوں کے مابین خزاں حائل ہو جاتی ہے، رشتے جو کبھی چمن تھے، وہ ویران راہوں جیسے لگنے لگتے ہیں روکھے سے۔ لیکن یہ آیت ایک بہار کی آس ہے، جیسے سوکھے پیڑ پر یک دم کوئی کونپل اُگ آئے۔
"قریب ہے کہ اللہ تم میں اور ان میں جو ان میں سے تمہارے دشمن ہیں، دوستی کر دے اور اللہ قادر ہے اور بخشنے والا مہربان ہے۔"
اللہ دلوں کا مالک ہے۔ وہ عداوت کے زہریلے بیجوں کو بھی محبت کے خوشبو دار پھولوں میں بدل سکتا ہے۔ وہ فاصلوں کو پگھلا کر قربت کی روشنی دے سکتا ہے۔ وہی ہے جو کراہت کی شب کو الفت کی سحر میں ڈھال دیتا ہے۔
پس، جب دلوں میں تلخی ہو، تو دُعا کی نرم سی دستک دینا روکیں نہیں ، تنفر کی وادی میں محبت پھر سانس لے گی۔

❤️
👍
💯
😇
4