آزاد نیوز خوشاب AzadNewsKHB
آزاد نیوز خوشاب AzadNewsKHB
June 18, 2025 at 07:00 AM
*انتہائی اہم نوٹ* *توجہ دلاو نوٹس برائے قیمتی اثاثہ کنہٹی گارڈن کھبیکی* *بخدمت جناب ڈی سی خوشاب* *اے سی نوشہرہ ,محکمہ زراعت ,ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن و اہلیان کھبیکی دھدھڑ وقرب ونواح* *انتہائی دکھ افسوس اور مایوسانہ صورت حال میں آپ سے مخاطب ہوں کہ حالیہ خشک سالی،گرمی اور کلائمیٹ چینج کیوجہ سے ساری وادئ سون کو پانی کی کمی کاسامناھے جھیلیں چشمے تالات خشک ہورہے ہیں زیرزمین پانی کی سطح بھی نیچے جارہی ہے سٹیپ بائی سٹیپ بور بھی خشک ہورہے ہیں. اس تشویشناک صورتحال میں ہمارا قیمتی اثاثہ کنہٹی باغ بھی اس خشک سالی کانظر ہونا شروع ہوچکاہے چشمے خشک اور پھلدار پولدار پودے پانی نہ ملنے کیوجہ سے سوکھنا شروع ہوچکے۔ خوبصورت لان اجڑنا شروع ہو چکے ہیں جنہیں دیکھ کہ دلی دکھ ہوتا ہے۔تمام اربابِ اختیار سے درخواست ہے باغ کو بچائیں پانی کابندوبست کریں وہاں دو تین بور کروائیں زیر زمین پانی باغ والے ایریا میں زیادہ گہرائی میں نہیں۔ ریسٹ ہاؤس اور پبلک ٹائلٹ جن پہ حکومت نے کافی فنڈز لگاۓ سب ویران پڑے ہیں* *گزارش ہے اس قیمتی اثاثہ کوبچالیں* *منجانب اہلیان علاقہ وادئ سون*
❤️ 👍 2

Comments