Lodhran Today
June 15, 2025 at 10:50 AM
*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لودھراں ،ملتان ریجن*
*مورخہ* 2025-06-15
*سی سی ڈی لودھراں پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری*
لودھراں: سی سی ڈی پولیس نے گمشدہ تین سالہ حارث کو اسکے والد محمد جعفر کے حوالے کردیا۔
لودھراں: والد نے پکار 15 پر اطلاع دی کہ انکا بیٹا محمد حارث گھر سے چیز لینے نکلا جو واپس نہ آیا۔
لودھراں: گمشدگی کی اطلاع پر سی سی ڈی پولیس نے تین سالہ محمد حارث کی تلاش میں مخلتف ٹیمز تشکیل دیکر تلاش شروع کر دی۔
لودھراں: محمد حارث کی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل اور مساجد میں اعلانات کروائے گئے جس سے تلاش ممکن ہو سکی۔
لودھراں:سی سی ڈی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت دیگر ذرائع سے بچے کو میلاد چوک کے قریب سے تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
لودھراں: والد محمد جعفر نے بچے کی واپسی پر سی سی ڈی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔
لودھراں: والدین بچوں کی نگرانی اور حفاظت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ڈی او سی سی ڈی لودھراں

👍
❤️
5