Lodhran Today
June 18, 2025 at 06:14 PM
لودھراں۔ دنیا پور کے رہائشی ہارون گجر کا قابل فخر کارنامہ۔ سی سی ڈی میں تعینات چوہدری استقار گجر کے بیٹے ہارون گجر جو کہ امریکہ میں اسکالرشپ پر PHD کر رہے ہیں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔
پاکستانی ریسرچرز کی بڑی کامیابی،، انٹرنیشنل سپیس سنٹر میں پہلی بار ایگریکلچر بیسڈ ریسرچ میں پاکستان کا نام شامل کروا لیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے گریجوایٹ اور پرڈیو یونیورسٹی امریکہ کے لیے ایچ ڈی سکالر محمد ہارون نے جاگوار سپیس نامی کمپنی کو انٹرنیشنل سپیس سنٹر میں پاکستانی گندم کے بیج پر تجربات کا پروپوزل دیا تھا جسے قبول کرلیا گیا۔ پاکستانی سائنٹسٹ محمد ہارون کہتے ہیں انٹرنیشنل سپیس سینٹر میں پاکستانی گندم کے بیج پر تجربے کئے جائیں گے۔ ان تجربوں سے زمینی سطح پر پرکھتے ہوئے ایسی گندم کی ورائیٹیز بنائی جائیں گی جو سپیس میں بھی کارگر ثابت ہوں گی۔ پاکستانی سائنٹسٹ محمد ہارون کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے پاکستان انٹرنیشنل سپیس پروجیکٹ پر شامل نہیں تھا۔ پاکستان اب پہلی بار سپیس میں پودوں پر تحقیق کے پروجیکٹ میں شامل ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے پاکستانی زراعت کو جدید خطوط پر لے جایا جاسکے گا۔

❤️
👍
😂
🙏
39